نشتر ہسپتال ملتان،بغیر ٹیسٹ خون لگانے سے نومولود جاں بحق

منگل 4 اگست 2015 13:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) نشتر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت نے نومولود کی جان لے لی، والدین کے مطابق بچے کی موت بغیر ٹیسٹ کے غلط خون لگانے سے ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان وہاڑی روڈ کے رہائشی شان سلیم کے گھر کچھ روز قبل جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن کی طبیعت خراب ہوئی تو وہ دونوں بچوں کوشہر کے بڑے ہسپتال نشتر میں علاج کیلئے لایا جہاں پر ڈاکٹرز نے ایک بچے کے ٹیسٹ کے بعد اسے خون لگا دیا جبکہ مبینہ غفلت برتتے ہوئے بغیر ٹیسٹ کے ہی پہلے بچے کا خون دوسرے بچے کو لگا دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔غم سے نڈھال والدین سراپا احتجاج ہیں اور ارباب اختیار سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :