باکمال لوگ لاجواب سروس،پی آئی اے کے جہاز میں اے سی بند ہونے سے مسافر بیہوش

منگل 4 اگست 2015 13:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے ہمیشہ کی طرح بہترین سروس کامعیاربرقرار رکھا۔ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کا اے سی بند ہونے کے باعث ایک مسافر بیہوش ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ ہوں تو سروس لاجواب ہی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور سے کراچی کیلئے اڑان بھرنے والا جہاز ابھی رن وے پر ہی تھا کہ اے سی خراب ہو گیا لیکن پی آئی اے انتظامیہ کے کانوں پرجوں تک نہ رینگی۔آکسیجن کی کمی سے ایک مسافر بیہوش ہو گیا جس پر پی آئی اے عملے کو تھوڑا سے ہوش آیا۔ مسافروں کی ہنگامہ آرائی کے بعد جہاز کو ایکسٹرنل ایئرکنڈیشنر لگا دیا گیا۔ جہاز توکراچی پہنچ ہی گیا لیکن پی آئی اے کی تاریخ میں یہ کوئی انوکھا واقعہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :