کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2افراد جاں بحق ، زہریلی چیز کھانے سے نوجوان جانبر نہ ہو سکا

منگل 4 اگست 2015 13:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، زہریلی چیز کھانے سے نوجوان چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون نمبر 10 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی، لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔دوسرے واقعہ میں پورٹ قاسم کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان مشتاق جاں بحق ہو گیا۔ قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔ سائٹ میں زہریلی چیز کھانے سے نوجوان رحیم کی حالت بگڑ گئی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :