Live Updates

پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیا کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا، پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ صحت عامہ کی سہولتوں میں ایک شاندار اضافہ ہوگا ، پاکستان کے بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھا جا ئے گا، انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عمارت کی تعمیر کے کام میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کااجلاس سے خطاب

منگل 4 اگست 2015 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیا کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ صحت عامہ کی سہولتوں میں ایک شاندار اضافہ ہوگا جس کی مدد سے گردے اورجگر کے مریضوں کو ایک چھت تلے جدید ترین سہولتیں میسر آئیں گی اورانسٹی ٹیوٹ میں مستحق مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیاء کا ادارہ سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا جس کا ابتدائی ماسٹرپلان تیار کرلیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے اس بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھا جارہا ہے جس کی تکمیل سے لا تعداد مریض مستفید ہوں گے جب کہ انہوں نے ہدایت کی کہ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عمارت کی تعمیر کے کام میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے اور دن رات کام کرتے ہوئے اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات