Live Updates

کراچی : تحریک انصاف کی 40 روزہ غیر حاضری کا معاملہ آئینی ہے اس کا آئینی حل ہی نکالا جانا چاہئیے۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 13:10

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی ایوان سے 40 روزہ غیر حاضری کا معاملہ آئنی ہے لہٰذا اس کا حل بھی آئینی ہی ہونا چاہئیے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین ایوان سے غیر حاضر رہنے اور پارلیمنٹ سے متعلق نا زیبا زبان استعمال کرنے پر ایوان سے معافی مانگیں. فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں چاہتی ہیں کہ تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لی جائیں لیکن کیا پارلیمنٹ اور آئین حکومت کی خواہشات کے مطابق چلے گا. واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے سے انکار کر دیا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات