کوئٹہ : وزیر اعظم نواز شریف کی وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 13:04

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی. ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیر اعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی.

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان آئندہ پاکستان کی ترقی کا مرکز بنے جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے یقین دہانی کروائی کہ گوارس کو بہت جلد بلوچستان کے دیگر شہروں سے منسلک کر دیا جائے گا.

وزیر اعظم نواز شریف نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے سب سے زیادہ بلوچستان مستفید ہو گا. جس سے بلوچستان مستقبل میں پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکے گا. وزیر اعظم نواز شریف نے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کو یقین دہانی کروائی کہ بلوچستان میں جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے جلد ہی فنڈز جاری کر دئے جائیں گے.