آزاد کشمیر حکومت نے ایم کیو ایم کے دو اراکین کو کابینہ سے فارغ کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 12:48

آزاد کشمیر حکومت نے ایم کیو ایم کے دو اراکین کو کابینہ سے فارغ کر دیا۔

آزاد کشمیر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایم کیو ایم کے دو اراکین کو کابینہ سے فارغ کر دیا. تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے بتایا کہ حکومت نے ایم کیو ایم کے دو اراکین کو کابینہ سے فارغ کر دیا ہے.

(جاری ہے)

فارغ کیے گئے اراکین میں سلیم بٹ اور طاہر کھوکھر شامل ہیں. دونوں رہنماؤں کو عبوری آئین کی دفعہ 14 کے تحت فارغ کیا گیا ہے. رہنماؤں کی بر طرفی کے نوٹی فکیشن کو منظور کرتے ہوئے سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کر دی گئی ہے. واضح رہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے دونوں رہنماؤں کو ایم کیو ایم اور الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا.