راولپنڈی : الطاف حسین کے ساتھ کوئی ذاتی عداوت نہیں، عمران فاروق قتل کیس پاکستان میں نہیں برطانیہ میں ہے، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 12:38

راولپنڈی : الطاف حسین کے ساتھ کوئی ذاتی عداوت نہیں، عمران فاروق قتل ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : پولیس لائنز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ الطاف حسین سے کوئی ذاتی عداوت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ عدالتی ہے. حالات ان کی اپنی بد زبانی کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں. ان کی اپنی تقاریر ہی ان کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ الطاف حسین کے خلاف ایک ریفرنس تیار کر رہے ہیں ریفرنس کی تیاری میں کچھ وقت درکار ہے جس کے بعد اسے بر طانیہ بھیجا جائے گا. عمران فاروق قتل کیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس پاکستان میں نہیں برطانیہ میں ہے. انہوں نے کہا کہ ہم نے اسکارٹ لینڈ یارڈ کو عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان تک رسائی دی جبکہ گذشتہ حکومت ان ملزمان کی گرفتاری سے ہی انکار کرتی رہی. ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس بر طانیہ میں چل رہا ہے. اس کیس میں پاکستان کے پاس شواہد موجود ہیں جس پر پچھلی حکومت نے کوئی تعاون نہیں کیا.