اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 12:25

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو چکا ہے. قومی اسمبلی کا اجلاس سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے باعث ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر سے شروع ہوا.

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے کے لئے مزید مہلت طلب کر لی ہے. مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مزید مہلت دی جائے تا کہ اس معاملے پر پارٹی رہنماؤں سے مزید مشاورت کی جاسکے. دوسری جانب ایم کیو ایم کے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے سے انکار کر دیا ہے.