مائیکل کلارک کو ٹیسٹ کرکٹ میں میتھیو ہیڈن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 21 رنز درکار
منگل 4 اگست 2015 12:06
نوٹنگھم ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک کو ٹیسٹ میچز میں ہم وطن بلے باز میتھیو ہیڈن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 21 رنز درکار ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 19 ویں نمبر پر آ جائیں گے۔
(جاری ہے)
کلارک نے 2004ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے اب تک 113 میچز کھیل کر 8605 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں میتھیو ہیڈن سے آگے نکلنے کیلئے مزید 21 رنز کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ جمعرات سے ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ ہیڈن نے 8625 رنز بنا رکھے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.