راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا پولیس لائنز کا دورہ ، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اداروں کو مضبوط کرنے سے دلی خوشی ہوتی ہے۔چوہدری نثار کا پولیس لائنز میں خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 12:03

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پولیس لائنز کا دورہ کیا. پولیس لائنز آمد پر چوہدری نثار کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا. پولیس لائنز سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ میرے لیے کے پی کے ، پنجاب یا بلوچستان کی پولیس میں کوئی فرق نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

پولیس نے گذشتہ 2 سال میں اپنے اہلکاروں اور افسران کی قربانیاں دی ہیں لیکن اچھے کام کو لوگ جلد بھول جاتے ہیں جبکہ ایک چھوٹی سی غلطی کا مہینوں تک پوسٹمارٹم کیا جاتا ہے. چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پولیس کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا. اداروں کو مضبوط کرنے سے دلی خوشی ہوتی ہے، سندھ اور بلوچستان پولیس نے سینکڑوں دہشت گردوں کو گرفتار کر کے امن و امان قائم کیا.