Live Updates

تحریک انصاف نے الطاف حسین کیخلاف ثبوت اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے کر دیئے

منگل 4 اگست 2015 11:58

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے برطانوی پولیس کو الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ اور نفرت انگیز تقاریر کے ثبوت فراہم کر دیئے۔ کہتے ہیں سال کے آخر تک قوم ایک اچھی خبر سنیں گے۔

(جاری ہے)

لندن میں پولیس سے دو گھنٹے کی ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے میڈیا کو بتایا کہ الطاف حسین کے خلاف آٹھ فائلیں برطانوی پولیس کو دی ہیں۔

ثبوت دیکھ کر وہ بھی حیران رہ گئے جو کام حکومت کے کرنے کا تھا وہ تحریک انصاف کر رہی ہے۔ حکومت الطاف حسین کے خلاف ثبوت برطانیہ کے حوالے کرے تاکہ اس قصے کو جلد ختم کیا جا سکے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ الطاف حسین نے اپنے خطاب میں جو نفرت انگیز زبان استعمال کی اس پر آرٹیکل چھے کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات