سی ڈی اے میں اردو زبان کو رائج کرنے کیلئے عملی پیشرفت شروع

منگل 4 اگست 2015 11:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات پردفتری امورکی انجام دہی اورخط وکتابت قومی زبان اردومیں کرنے کیلئے عملی پیشرفت شروع کردی گئی ہے ۔سی ڈی اے افسران اپنے عہدوں کواردوزبان میں لکھنے پرپریشان نظرآنے لگے۔

(جاری ہے)

معتبرذرائع نے آن لائن کوبتایاہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام سرکاری اداروں کودفتری کاموں کی انجام دہی کیلئے اردوزبان کے استعمال کرنے کے احکامات کے بعداسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سی ڈی اے کوبھی سپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمدکرنے کاحکم دیاہے آن لائن کوذرائع نے مزیدبتایاکہ گزشتہ روزاس حوالے سے سیکرٹری بورڈسی ڈی اے نے مقتدرہ قومی زبان میں رابطہ کرکے مندرجات لکھنے والے سی ڈی اے افسران کیلئے فتری زبان پرشائع ہونے والی کتابوں کاسٹاک منگوایاہے جوکہ سی ڈی اے افسران میں تقسیم کرکے ان کوجلدازجلدپابندکیاجائیگاکہ وہ دفتری امورکی انجام دہی اردوزبان میں کریں اگرایساہوگیاتوممکنہ طورپرسی ڈی اے میں ڈائریکٹرکواردوزبان میں ہدایت کاراورڈپٹی ڈائریکٹرواسسٹنٹ ڈائریکٹرکومعاون ہدایت کارلکھااورپڑھاجائیگا

متعلقہ عنوان :