نیپرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

منگل 4 اگست 2015 11:22

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست2015ء) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ستمبر کے بلوں میں صارفین کو اس کا ریلیف دیں گی۔

(جاری ہے)

بجلی کی قیمت میں کمی مئی میں فیول ایڈجسٹمٹ کی مد میں کی گئی ہے ، نیپرا کے مطابق کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :