اسلام آباد ائیرپورٹ،مسافر کے سامان سے 7 کلو سے زائد ہیروئن برآمد

منگل 4 اگست 2015 11:22

اسلام آباد ائیرپورٹ،مسافر کے سامان سے 7 کلو سے زائد ہیروئن برآمد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر مسافر کے سامان سے 7 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر نجی پرواز کے ذریعے داحا جانے والے مسافر کے سامان سے 7 کلو 2 سو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔اے ایس ایف ذرائع کے مطابق طارق حسین نامی مسافر پشاور کا رہائشی تھا۔ ملزم کو اے ایس ایف نے حراست میں لے کر تحقیقات کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :