چنیوٹ میں مکان کی چھت گرگئی،میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق

منگل 4 اگست 2015 11:22

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء )چنیوٹ میں دومنزلہ مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ محلہ گڑھا میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

چنیوٹ شہر اور گردونواح میں گزشتہ 5 دن سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی وجہ سے مکان کے دروازے پر پانی جمع ہوگیا تھا۔ گیٹ سے منسلک بیرونی دیوار خستہ حال ہونے کے باعث زمیں بوس ہوگئی جس کے بعد مکان کی چھت بھی گرگئی۔ جس کے نتیجے میں مکان میں موجود میاں ، بیوی اور ان کی ایک بچی جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔