لاہور پولیس کا سرچ آپریشن، افغان باشندوں سمیت گیارہ مشکوک افراد گرفتار

منگل 4 اگست 2015 11:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) لاہور میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت گیارہ مشکوک افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

صدرڈویژن پولیس نے رائیونڈ روڈ پر شیرشاہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا۔ کالونی میں واقع مدارس میں طلبا کی چھان بین بھی کی گئی۔پولیس نے گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں غیرقانونی مقیم افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک مدرسے سے ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :