کوئٹہ میں حساس اداروں کی کارروائی سے 2 شرپسند ہلاک،اسلحہ برآمد

منگل 4 اگست 2015 11:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) ایف سی اورحساس اداروں نے نوشکی کے علاقے میں کارروائی کی جس میں 2 شرپسند ہلاک ہوگئے جبکہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے نوشکی میں ایف سی اورحساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

کارروائی میں شرپسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسزپرفائرنگ کی گئی جبکہ سیکیورٹی فورسزکی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 شر پسند ہلاک کردیئے گئے۔ہلاک کیے جانے والے شرپسند فورسز اورعام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کیا جس میں خودکار ہتھیار اورہینڈ گرنیڈ ز بھی شامل ہے۔