کراچی،سرکاری اداروں میں نوکری کا جھانسہ دیکر مال بٹورنے والے ٹارگٹ کلر نکلے، ترپن افراد کے قتل کا انکشاف

منگل 4 اگست 2015 11:19

کراچی،سرکاری اداروں میں نوکری کا جھانسہ دیکر مال بٹورنے والے ٹارگٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) کراچی میں سرکاری اداروں میں نوکری کا جھانسہ دے کر مال بٹورنے والے ٹارگٹ کلر نکلے۔ گرفتار تین ملزموں نے تریپن افراد کے قتل کا انکشاف کیا۔ایف آئی اے کوآپریٹ کرائم سرکل نے اٹھائیس جولائی کو ملزم ذیشان اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسران کو اندازہ نہیں تھا کہ سوشل میڈیا پر ملازمت کا جھانسہ دے کر مال بٹورنے کے الزام میں گرفتار کئے جانے والے ملزم درحقیقت ٹارگٹ کلر ہیں۔مختلف پہلووٴں پر تفتیش ہوئی تو ذیشان نے انکشاف کیا کہ اس نے تئیس افراد کو قتل کیا جبکہ اس کے ساتھی حسن علی اٹھارہ اور مشہود عرف عمران برانڈ بارہ افراد کے قاتل ہیں۔ تینوں ملزموں کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :