الطاف حسین کاپارٹی قیادت چھوڑنے بارے ویب سائٹ پر پول 24 گھنٹے بعد ہی ختم

منگل 4 اگست 2015 11:18

الطاف حسین کاپارٹی قیادت چھوڑنے بارے ویب سائٹ پر پول 24 گھنٹے بعد ہی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پارٹی قیادت چھوڑنے کے حوالے سے ویب سائٹ پر شروع کیے گئے پول کو 24 گھنٹے بعد ہی ختم کر دیا گیا۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پارٹی قیادت چھوڑنے کے لیے رائے مانگ تھی اور ویب سائٹ پر سوال کیا گیا تھا کہ وہ تحریک سے دستبردار ہو جائیں؟۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ الطاف حسین نے دو روز قبل امریکا میں خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے کراچی میں اقوام متحدہ اور نیٹو افواج بلانے کے لیے کارکنان پر زور دیا دیا تھا جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے سربراہ کے اس عمل پر شدید تنقید کی تھی جبکہ ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے نہایت سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔ ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر پول بند ہونے کی نشاندہی کی گئی ۔