خطے کا امن تباہ کرنے پر کمربستہ اور جنگی جنون میں مبتلا بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

منگل 4 اگست 2015 11:18

سیالکوٹ/ بجوات/چپراڑ/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر اور چپراڑ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں بچے سمیت دوپاکستانی شہری شہید جبکہ خواتین سمیت10 افراد زخمی ہوگئے ، پنجاب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھرپور کارروائی کرکے بھارتی گنیں خاموش کرادیں ۔

منگل کو خطے کا امن تباہ کرنے پر کمربستہ اور جنگی جنون میں مبتلا بھارتی افواج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری کی خلاف ورزی کا سلسلہ شروع کر دیا اور بجوات سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر دی۔بھارتی فوج نے اس دوران دیورہ، مٹھیال ، بجوال اور بجوات میں متعدد دیہات کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

گاوٴں کچھی مان اور سکھیال گاوٴں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونیوالوں میں یونس ، بسمہ ، بانو ، سحرش اور یاسر شامل تھے ، زخمی افراد کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔بھارتی سکیورٹی فورسز نے بجوات سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے بائیس سالہ عدنان شہید ہو گیا جبکہ گاوں سگیال میں 12 سالہ آصف بھی بھارتی جارحیت کا نشانہ بنا ۔شرپسند بھارت نے چپراڑ سیکٹر پر بھی فائرنگ اور گولہ باری کی ،بھارتی فورسز نے نند پور، ڈھول ملانے ، صالح پور، سہیل پور کو نشانہ بنایا ، بھارتی فورسز نے مارٹر گولے بھی فائر کیے۔

بھارتی کی سرحدی جارحیت کا پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ورکنگ باوٴنڈری پر سیالکوٹ کے قریب سکھیال سیکٹر پر ہندوستانی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے، جن میں 2 بچے اور 3 خواتین شامل تھے

متعلقہ عنوان :