Live Updates

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس، پی ٹی آئی اراکن کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 11:13

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) :تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ مؤخر کئے جانے کی مہلت ختم ہونے کے بعد ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) کی تحاریک پر قومی اسمبلی میں رائے شماری آج متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف اور جے یو آئی (ف) نے تحریک انصاف کے ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لئے تحاریک جمع کروائی تھیں۔

اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے تحاریک پر رائے شماری کا معاملہ آج تک مؤخرکردیا تھا۔تاہم آج مہلت ختم ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم اپنی تحاریک پر فیصلے کے لئے معاملہ اٹھائیں گی۔تاہم یہ تحاریک دم توڑتی نظر رہی ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم سے تحریک واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے پیر کو قومی اسمبلی میں بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی تحریک واپس لینے کی یقین دہانی کرا دی، اگر ایم کیو ایم اپنی تحریک واپس نہیں لیتی تو حکومت پی ٹی آئی کے خلاف تحریک کی مخالفت کرے گی۔دوسری جانب پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور فاٹا کے ارکان نے بھی حکومتی مؤقف کی تائید کی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بھی ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے سواء باقی تمام جماعتوں نے تحریک انصاف کی ایوان میں موجودگی برقرار رکھنے کی تجویزدی تھی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات