کراچی : 7 سالہ بچے کے قاتل شفقت حسین کو بالآخر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 11:04

کراچی : 7 سالہ بچے کے قاتل شفقت حسین کو بالآخر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : 7 سالہ بچے کے قاتل شفقت حسین کو بالآخر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا . تفصیلات کے مطابق 7سالہ بچے کے قتل کے مجرم شفقت حسین کو سینٹرل جیل کراچی میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، گذشتہ روز مجرم کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کروادی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ پھانسی کے موقع پر جیل کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے .واضح رہے کہ اس سے قبل متنازعہ عمری کے باعث مجرم شفقت حسین کے 4 مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے پر عمل در آمد نہیں ہو سکا تھا، مجرم شفقت حسین نے 2001ء میں 7 سالہ لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا جس پر2004ء میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم کو سزائے موت کا حکم دیا تھا.

متعلقہ عنوان :