Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 10:53

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے. اجلاس میں شیریں مزاری، عارف علوی سمیت تحریک انصاف کے دیگر پارلیمانی رہنما بھی شریک ہیں.

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ایوان کے ماحول کے مطابق ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے اگر رائے شماری کی گئی تو دیکھیں گے. واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) کے رہنما تحریکیں پیش کر چکے ہیں.تاہم حکومتی درخواست پر بھی تحریکیں واپس نہیں لی جا رہیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات