وزیر اعظم نواز شریف آج سکھر کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سکھر روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 10:50

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف آج سکھر کا دورہ کریں گے. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ سکھر کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سکھر روانہ ہو گئے ہیں . وزیر اعظم سکھر اور گھوٹکی میں بندوں ، پشتوں کا جائزہ لیں گے. سکھ پہنچنے پر وزیر اعلیٰ سندھ وزیر اعظم کا استقبال کریں گے جبکہ چیف سیکرٹری سندھ وزیر اعظم کو سیالبی صورتحال پر بریفنگ بھی دیں گے.