Live Updates

دھرنوں کی منصوبہ بندی لند ن میں نہیں ہوئی ،عمران خان نے مشاورت کے بعد دھرنے کا فیصلہ کیا ، اگر حکومت چاہتی ہے کہ ہم اسمبلیوں میں نہ رہیں تو وہ اپنا شوق پورا کرلے،نوازشریف ایک طرف کہتے ہیں کہ ہم اسمبلیوں میں رہیں ، دوسری طرف وہ فضل الرحمان کو آگئے کردیتے ہیں ،جنرل پاشا ایک بار میرے پاس آئے اس وقت یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے ،تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

منگل 4 اگست 2015 00:08

دھرنوں کی منصوبہ بندی لند ن میں نہیں ہوئی ،عمران خان نے مشاورت کے بعد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ دھرنوں کی منصوبہ بندی لند ن میں نہیں ہوئی ،عمران خان نے مشاورت کے بعد دھرنے کا فیصلہ کیا ، اگر حکومت چاہتی ہے کہ ہم اسمبلیوں میں نہ رہیں تو وہ اپنا شوق پورا کرلے،نوازشریف ایک طرف کہتے ہیں کہ ہم اسمبلیوں میں رہیں اور دوسری طرف وہ فضل الرحمان کو آگئے کردیتے ہیں ،جنرل پاشا ایک بار میرے پاس آئے اس وقت یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے ۔

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کو دےئے گئے انٹرویو میں جہانگیر ترین نے کہاکہ ہماری جماعت میں عمران خان کے بعد شاہ محمود قریشی بڑے رہنما ہیں ،میں عمران خان پر اثر انداز نہیں ہوتا۔ہم عمران خان صاحب سے سیکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کو ہم مشورہ دیتے ہیں،دھرنوں کی منصوبہ بندی لند ن میں نہیں ہوئی ،عمران خان نے مشاورت کے بعد دھرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے کہاکہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ ہم اسمبلیوں میں نہ رہیں تو وہ اپنا شوق پورا کرلے،نوازشریف ایک طرف کہتے ہیں کہ ہم اسمبلیوں میں رہیں اور دوسری طرف وہ فضل الرحمان کو آگئے کردیتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل پاشا ایک بار میرے پاس آئے اس وقت یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے ۔انھوں نے کہاکہ میں پارٹی کو پیسے نہیں دیتا ،ڈی جے بٹ 8 کروڑ روپے مانگ رہا تھا 25لاکھ میں معاملہ حل ہوگیا۔میراجہاز عمران خان صاحب استعمال کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات