نیپرا نے2روپے 68پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی ،نوٹیفکیشن جاری،بجلی کی قیمت میں کمی مئی کے ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گی ،ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا،بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ستمبر کے بلوں میں صارفین کو ریلیف فراہم کریں گی

منگل 4 اگست 2015 00:07

نیپرا نے2روپے 68پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی ،نوٹیفکیشن جاری،بجلی کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست۔2015ء) نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 68پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو نیپرا نے مئی کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 68پیسے فی یونٹ سستی کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو یہ ریلیف نہیں ملے گا کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر اس ریلیف کا اطلاق نہیں ہو گا۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ستمبر کے بلوں میں صارفین کو ریلیف فراہم کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :