وفاقی اردویونیورسٹی تعلیم کے بجائے سیاست کامیدان بن گیا

پیر 3 اگست 2015 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وفاقی اردویونیورسٹی تعلیم کے بجائے سیاست کامیدان بن گیاہے ،بی اے سی ،پی ایچ تک کے امتحان کے دوران پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن نے طلباء سے زبردستی پرچے چھین لئے جبکہ انتظامیہ خاموشی سے دیکھتی رہی ہے تاہم پیرکے روزہونے والے تمام پرچوں کویونیورسٹی انتظامیہ نے ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

پیرکے ہونے والے وفاقی اردومیں دوران امتحان پی ایس ایف کے طلباء نے ہٹ دھرمی کرتے ہوئے مختلف امتحانی کمروں میں گھس کرطلباء سے پرچے چھین لئے اورنعرے بازی کرتے ہوئے امتحان سے بائیکاٹ کااعلان کرتے رہے جبکہ اس دوران یونیورسٹی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہی ،بعدمیں انتظامیہ پیرکوہونے والے پرچے کوملتوی کردیاگیاہے ۔

واضح رہے کہ پی ایس ایف پریونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ایف آرپہلے درج کرچکی تھی جس کی ضمانتیں پیرکوکرکے امتحان پردھاوابول دیاہے

متعلقہ عنوان :