ایبٹ آباد،چلاس روڈتعمیرکاٹھیکہ 2ارب29کروڑمیں ٹینڈرکے بغیردینے پراین ایچ اے افسران کیخلاف انکوائری کاآغاز

پیر 3 اگست 2015 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) نیشنل ہائی ویزاتھارٹی نے ٹینڈرزطلب کئے بغیرایبٹ آبادچلاس سڑک کاٹھیکہ 2ارب28کروڑ90لاکھ میں من پسندتعمیراتی کمپنی کودیدیاہے ،جس پراب اعلیٰ پیمانے پرتحقیقات کاآغازکیاگیاہے ۔ٹھیکہ دیتے وقت نہ ٹینڈرزطلب کئے گئے بلکہ وزیراعظم گیلانی کے ایگزیکٹوآرڈرزپریہ ٹھیکہ دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کوحاصل دستاویزات میں یہ انکشاف ہواہے کہ ایبٹ آبادمانسہرہ چلاس روڈکی تعمیرکاٹھیکہ سنگل بولی پرالاٹ کرنے کی سمری 2005ء میں وزیراعظم کودی گئی تھی جوکہ مستردکردی گئی ہے ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سمری میں یہ موٴقف اختیارکیاکہ سنگل بولی کے بغیرسڑک کی تعمیرکوممکن بنانامشکل ہوگا،اس لئے یہ ٹھیکہ ایف ڈبلیواوکوہی دیاجائے تاہم آڈٹ حکام نے کہاکہ سنگل بولی پرٹھیکہ پیپرارولزکی خلاف ورزی ہے ،آڈٹ اورپبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی ہدایت اب سنگل بولی پرمن پسندکمپنی کوٹھیکہ دینے والوں کی نشاندہی کیلئے اورمنصوبہ کی تکمیل بارے حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کاآغازکردیاگیاہے

متعلقہ عنوان :