`سینٹ میں حکومتی رکن کا کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے بیوروچیف کی گرفتاری کانوٹس لینے،ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ `

پیر 3 اگست 2015 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سینٹ میں حکومتی رکن نے کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے بیوروچیف کی گرفتاری کانوٹس لینے اورواقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کردیاہے ،سینٹ میں عوامی نوعیت کے مائل پربات کرتے ہوئے سینیٹرنہال ہاشمی نے کہاکہ کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے بیوروچیف فہیم صدیقی کواغواء کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک باوردی فورس کی جانب سے فہیم صدیقی کی اغوائیگی ایک سنگین واقع ہے اس کانوٹس لیناضروری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آئی جی پولیس کراچی نے واقع میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی تھی مگرابھی تک کسی کوبھی گرفتارنہیں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن وامان کی بحالی میں رینجرزنے اہم کرداراداکیاہے ،اورکئی سالوں کے بعدکراچی کے عوام نے آزادی کے ساتھ عیدالفطرمنائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس واقعے کی تحقیقات بے حدضروری ہیں کیونکہ ا س سے پاکستان کاامیج خراب ہوسکتاہے

متعلقہ عنوان :