` انتخابی عملے کی تربیت میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی،سیکرٹری الیکشن کمیشن

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پرعمل ایک چیلنج ہے ،انتخابی عملے اورالیکشن کمیشن میں رابطوں کافقدان ختم کیاجائیگا 2018ء کے انتخابات جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں بہتربنائے جائیں گے سندھ ،پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کومثالی بنائیں گے، اعلیٰ حکام کے اجلاس سے خطاب `

پیر 3 اگست 2015 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتخابی عملے کی تربیت میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پرعمل ایک چیلنج ہے ،انتخابی عملے اورالیکشن کمیشن میں رابطوں کافقدان ختم کیاجائیگا،2018ء کے انتخابات جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں بہتربنائے جائیں گے ،سندھ ،پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کومثالی بنائیں گے ۔

ان خیالات کااظہارالیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام کے ایک اجلاس میں تمام شعبہ جات کے ڈی جیزکوہدایات دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایڈیشل سیکرٹری فدامحمداورسیکرٹری ٹریننگ شیرافگن بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے آنے کے بعدآئندہ انتخابی عمل ایک چیلنج ہے ،انتخابی عملے اورالیکشن کمیشن کے درمیان رابطوں کے فقدان کوختم کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

2018ء کے انتخابات کے عمل کوشفاف بنایاجائیگا،آئندہ آنے والے سندھ ،پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کومثالی بنایاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ آراوز،ڈی آراوزاورووٹرزایجوکیشن کے حوالے سے رابطے بحال کئے جائیں گے ۔ان رابطوں کوبہتربنانے کیلئے استعدادکارمیں اضافے کیلئے ڈی جیزایڈمن کوہدایت دی ہے کہ وہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعدکمیٹی کاازسرنوجائزہ لیں۔کے پی کے میں شفاف بلدیاتی انتخابات کرواکے ہم نے ثابت کیاہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے ،اوراپنی ذمہ داریاں پوری کررہاہے ،انتخابی عملے کاجائزہ لینے کیلئے پولیٹیکل پارٹیزمیڈیاکے ساتھ مل کرکام کریں گے ،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تمام ڈی جیزکوہدایت کی کہ ہے کہ وہ مستعدی سے کام کریں