`اسلام آبادہائیکورٹ ، پاک فضائیہ کے سپاہی محمدذاکرکی غیرقانونی حراست کے خلاف کیس میں وزارت دفاع سے جواب طلب`

پیر 3 اگست 2015 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان ائیرفورس کے سپاہی محمدذاکرکی غیرقانونی حراست کے خلاف دائرکیس میں وزارت دفاع سے جواب طلب کرلیا۔پیرکے روزجسٹس عامرفاروق پرمشتمل سنگل بنچ نے سعیدہ اخترکی جانب سے دائرکیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزارکے وکیل انعام الرحیم نے عدالت میں پیش ہوکرموٴقف اپنایاکہ محمدذاکرپاکستان ائیرفورس میں ملازم ہے ،8اکتوبر2013ء کونورخان ائیربیس میں ایک سپاہی نے وہاں پرموجوددیگرساتھیوں پراندھادھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں دوسرے سپاہیوں کے ہمراہ محمدذاکربھی شدیدزخمی ہواجسے فوری علاج کیلئے سی ایم ایچ میں داخل کروادیاگیا۔

لیکن محمدذاکرکوبعدمیں زبردستی ڈسچارج کرکے حراست میں لے لیاگیا۔انہوں نے مزیدموٴقف اختیارکرتے ہوئے کہاکہ اس کے بعدسے محمدذاکرکااپنے گھروالوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔انہوں نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ عدالتی حکام کوحکم جاری کرے کہ وہ محمدذاکرکی غیرقانونی حراست ختم کرتے ہوئے اسے رہاکرے ۔بعدازاں عدالت نے وزارت دفاع سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت7اگست تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ درخواست میں سیکرٹری وزارت دفاع چیف آف ائیرسٹاف ،ائیرہیڈکوارٹرزاسلام آبادسمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے

متعلقہ عنوان :