` کچی بستی آپریشن کے دوران ملک دشمن لٹریچر اور متعدد سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ہزاروں جھنڈے برآمد

وزارت داخلہ کا مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھنے کا حکم `

پیر 3 اگست 2015 23:10

` کچی بستی آپریشن کے دوران ملک دشمن لٹریچر اور متعدد سیاسی و مذہبی جماعتوں ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء )سی ڈی اے اور پولیس نے کچی بستی اپریشن کے دوران ملک دشمن لٹریچر اور متعدد سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ہزاروں جھنڈے برآمد کرکے قبضہ میں لے لیے ،وزارت داخلہ نے مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ اپریشن سے متاثرہ افراد کی نئے گھروں جہاں آباد ہوں مانیٹر کیا جائے تاکہ امن و امان سے متعلق اقدامات کیے جا سکیں۔

آن لائن کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کچی بستی اپریشن کے دوران متعد د گھروں سے این پی ، جماعة الدعوہ اور جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے جھنڈے ہزاروں کی تعداد میں برآمد کئے گئے اور ایک جگہ سے کالعدم گروپ کا لڑیچر بھی برآمد کیا گیا ،پولیس حکام نے سی ڈی اے حکام کے علم میں لا کر مواد اور جھنڈے اپنے قبضہ میں لیکر وزارت کو اگاہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ناقابل قبول لٹریچر ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ایسے افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ امن وامان کے سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات متاثر نہ ہوں۔

آئی الیون کچی بستی سے آپریشن کے دوران متعدد سیاسی و مذہبی جماعتوں کے جھنڈے برآمد کیے گئے ،سی ڈی اے او رپولیس نے کالعدم تحریک کا لٹریچر بھی برآمد کیا جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر اعلی حکام کے حوالے کر دیا ۔وزارت داخلہ نے لٹریچرسے متعلق نیٹ ورک کی گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔معتبر ذرائع کے مطابق آئی الیون کچی بستی میں جاری آپریشن کے تیسرے روز سی ڈی اے اہلکاروں نے ملک دشمن تنظیم کا پاکستان کا پڑھائے جانے والا لٹریچر برآمد کیا جس کی اطلاع پولیس کے اعلیٰ آفیسر کو دی گئی ، پولیس نے جانچ پڑتال کے بعد تمام لٹریچر تھیلوں میں بھروا کر سی ڈی اے کی تحویل میں دے دیا ہے ۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ا ہیں جو سی ڈی اے اہلکاروں نے قبضے میں لے لئے ہیں تاہم مکانوں کو مسمار کئے جانے کے بعد لٹریچر اور جھنڈے برآمد کئے گئے ہیں جس کے باعث کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور تحریک طالبا ن پاکستان کا لٹریچر برآمد ہونے والے گھر کے متعلق معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں ، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ خفیہ اداروں کی مدد بھی حاصل کی جا سکتی ہے `