` ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو4روز قبل قاتلانہ حملہ میں قتل کر دیا گیا،افغان میڈیا کا دعوی

افغان طالبان ذرائع کی تردید `

پیر 3 اگست 2015 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) افغان طالبان کے امیر ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو4روز قبل ایک اجلاس کے دوران قاتلانہ حملہ میں قتل کر دیا گیا افغان میڈیا کے مطابق ملا یعقوب کو طالبان کے مخالف دھڑے نے قتل کیا طالبان نے ملا اختر منصور کو امیر قبو ل کرنے سے انکار کر دیا تھا ملا یعقوب کو ایک اجلاس کے دوران نامعلوم افراد نے قتل کیا واضح رہے کہ ملا یعقوب کی طا لبان سکے نئے سربراہ اختر منصور سے اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں تاہم ملا یعقوب کے قتل کے حوالے سے نجی ٹی وی نے افغان طالبان ذرائع کے حوالے اس خبر کی تردید کی ہے

متعلقہ عنوان :