پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شیزان فیکٹری کے اچار بنانے والے سیکشن کو سیل کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 3 اگست 2015 23:06

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شیزان فیکٹری کے اچار بنانے والے سیکشن کو سیل کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3اگست 2015 ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شیزان فیکٹری کے اچار بنانے والے سیکشن کو سیل کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراء لاہور کی بند روڈ پر واقع شیزان فیکٹری پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

عائشہ ممتاز کی جانب سے پوری فیکٹری کا معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران فیکٹری کے اچار بنانے والے سیکشن کو غیر مناسب حالت میں ہونے، خواتین ورکرز کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ ہونے اور اچار بنانے کیلئے خراب گاجروں کے استعمال پر سیل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :