سرگودھا اور گردونواح میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغازکردیا

پیر 3 اگست 2015 23:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سرگودھا اور گردونواح میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی اکثریت نے گزشتہ روز باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے سوموار کے روز بھی ہونیوالی بارش کے باعث پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی حاضری نہ ہونے کے برابر تھی بارش کے باعث طلباء و طالبات پہلے دن سکول اور کالجز میں حاضر نہ ہوئے تاہم پرائیویٹ سکولوں کا عملہ صبح سویرے ہی سکولوں میں پہنچ گیا تھا ان سکول مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے روز ویسے ہی بچے کم آتے ہیں تاہم سوموار کے روز بارش اور موسم کی خرابی کے باعث ہمیں اندازہ تھا کہ بچے سکول نہیں آئینگے تاہم آج سے سکولوں میں حاضری بھرپور ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :