ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت سے حتمی بات چیت جمعرات کو ہو گی‘ عرفان اقبال

پیر 3 اگست 2015 23:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) چیئرمین مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ عرفان اقبال نے کہا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت سے حتمی بات چیت جمعرات کو ہو گی ، میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ، تاجر برادی کو اچھی خبر دیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ نے پروفیشنل ٹیکس سمیت دیگر مسائل حل کر وائے ۔ اب ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے بھی میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس معاملے پر حکومت سے حتمی بات چیت جمعرات ہو گی اور تاجر برادری کو اچھی خبر دیں گے ۔