1500 اور 100 روپے مالیت کے قومی انعام بانڈز کی قرعہ اندازی 17اگست کو ہو گی

پیر 3 اگست 2015 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) 1500 اور 100 روپے مالیت کے قومی انعام بانڈز کی قرعہ اندازی 17اگست کو ہو گی ۔ 1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک ، دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 18ہزار 500روپے کے1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

100روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک ، دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرے انعام میں 1ہزار روپے کے 1199انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے ۔