وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کامونکی کے قریب ٹرین اور کار کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 3 اگست 2015 23:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کامونکی کے قریب ٹرین اور کار کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ جاں بحق ہونے افراد کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہزخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔