Live Updates

عمران خان پنجاب میں پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ڈوبتے ہوئے پشاور کو دیکھیں،زعیم قادری

پیر 3 اگست 2015 23:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب میں پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ڈوبتے ہوئے پشاور کو دیکھیں-پشاور کے عوام جھولیاں اٹھا کر انہیں بد دعائیں دے رہے ہیں- پیر کو عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے زعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان پنجاب حکومت پر تنقید سے پہلے کے پی کے میں تبدیلی کے دعوی کو ثابت کریں-انہوں نے کہا کہ عمران خان صوبے کی خدمت کی بجائے صرف بیان بازی کر رہے ہیں-وہ دوسرے صوبوں کی عوام کی بجائے کے پی کے میں عوام کی خدمت کریں-عمران خان نے عوامی خدمت کی بجائے بیان بازی کو اپنا مستقل وطیرہ بنا لیا ہے -کے پی کے میں وزراء کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں-دریں اثنا شاہ محمود قریشی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے زعیم حسین قادری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی الزامات لگا کر عمران خان کے جنوبی پنجاب کے دورے کی اہمیت بڑھانا چاہتے ہیں ،وہ خواب غفلت سے جاگیں،پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے -انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی امدادی کاررائیوں کی بدولت 27لاکھ سے زائد متاثرین سیلاب کو ریسکیو کیا گیا ہے -وزیر اعلی پنجاب ،وزراء اور سیکرٹریز سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پوری طرح متحرک ہیں اورتمام متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور میڈیکل کیمپس قائم ہیں -انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی دیکھیں کہ تبدیلی کے دعویداروں کے دور میں پشاور کس طرح سیلاب میں ڈوبارہا؟ پشاور کا کوئی پرسان حال نہیں- زعیم حسین قادری نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقو ں سے کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اورانتظامیہ ریلیف کیمپوں اور پانی میں گھرے لوگوں کو تینوں وقت کا کھانا مہیا کر رہی ہے - ریلیف کیمپوں میں مقیم متاثرین کو کھانا،فوڈ ہیمپرز ،منرل واٹر کی بوتلیں اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں-

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :