Live Updates

2013کے انتخابات میں دھاندلی کا ذمہ دار ریاض کیانی ہے، عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کر کے بڑا پن دیکھایا،ہارنے والوں کو جتوانے کیلئے غلط ڈیٹا ڈالنے سے نتائج والا سسٹم بیٹھ گیا

سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 3 اگست 2015 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے کہا ہے کہ الیکشن دھاندلی کا ذمہ دار ریاض کیانی ہے، عمران نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کر کے بڑا پن دیکھایا، غلط ڈیٹا ڈالنے سے نتائج والا سسٹم بیٹھ گیا۔

(جاری ہے)

پیر کونجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد ایک بار پھر عمران خان کے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے الیکشن کمیشن ممبران کو دھاندلی کا ذمہ دار قرار دیا اورکہا کہ الیکشن 2013میں دھاندلی کا ذمہ دار ریاض کیانی ہے، اتنی بڑی دھاندلی بڑے لوگوں کے ملوث ہوئے بغیر نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کرانے کیلئے ایل ڈی اے اور سی ڈی اے کے لوگوں کو بھیجا گیا، فارم 16,15,14 غائب ہو جاتے ہیں پھر کہتے ہیں یقین رکھیں۔ افضل خان نے کہا کہ تاریخ میں اتنی الیکشن کمیشن کی کبھی تضحیک نہیں ہوئی جتنی اب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ رزلٹ کیلئے جدید ترین کمپیوٹر سسٹم تھا اس کیلئے 70 ہزار اسٹاف تھا جن کی تربیت کیلئے 40کروڑ روپے خرچ کر کے تربیت دی گئی لیکن نتائج تبدیل کرنے کیلئے سسٹم میں غلط ڈیٹا ڈالا گیا جس کی وجہ سے سسٹم بیٹھ گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات