امید ہے آئندہ سال جی ایس پی پلس کاپہلاجائزہ کامیاب رہے گا،جی ایس پی پلس کے نتیجے میں یورپی یونین کو برآمدات کیلئے حوصلہ افزا رجحانات سامنے آئے ہیں ، سزائے موت پر پابندی جی ایس پی پلس کی شرط نہیں

وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیرکا ٹریٹی امپلیمنٹیشن سیل کے اجلاس سے خطاب

پیر 3 اگست 2015 22:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیرنے کہا ہے کہ امید ہے کہ آئندہ سال جی ایس پی پلس کاپہلاجائزہ کامیاب رہے گا،جی ایس پی پلس کے نتیجے میں یورپی یونین کو برآمدات کیلئے حوصلہ افزا رجحانات سامنے آئے ہیں ، سزائے موت پر پابندی جی ایس پی پلس کی شرط نہیں جبکہ پاکستان نے جی ایس پی پلس کے حوالے سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا۔

پیرکووہ یہاں ٹریٹی امپلیمنٹیشن سیل کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ وزارت تجارت جی ایس پی پلس سپورٹ میکینزم یونٹ قائم کرے گی جس کے ذریعے ملک میں نجی شعبہ اور این جی اوز کے ذریعے انسانی حقوق کی بہتری کیلئے کئے جانے والے کاموں اور منسوبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ ٹریٹی امپلیمنٹیشن سیل چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کے قانون اور انسانی حقوق کے محکموں سے انتہائی قریبی رابطے میں ہے تاکہ اقوام متحدہ کے 27 کنونشن پر عملدرآمد میں تیزی سے پیشرفت کی جائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ جی ایس پی پلس کے قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے وزار ت تجارت ہر ممکن تعاون فراہم کریگی ۔قانونی ماہرین کی طرف سے وزیر تجارت اور معاون خصوصی کو بتایا گیا کہ سزائے موت پر پابندی جی ایس پی پلس کی شرط نہیں اور پاکستان نے جی ایس پی پلس کے حوالے سے ایسا کوئی معاہدہ یورپی یونین سے نہیں کیا۔اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور جی ایس پی پلس کیلئے قائم کردہ ٹریٹی امپلیمنٹیشن سیل کے کنوینر اشتراوصاف نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزارت تجارت، خارجہ،قانون، موسمیاتی تبدیلی،اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ایسورس ڈویلپمنٹ، ایف آئی اے، اینٹی نارکوٹکس فورس اور ٹریٹی امپلیمنٹیشن سیل کے صوبائی نمائندوں نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :