گوجرہ،ریلوے انتظامیہ کی غفلت ،ایک ہی ٹریک پر 2مسافر ٹرینیں آمنے سامنے آگئیں،ڈرائیوروں نے بڑے حادثے سے بچا لیا

پیر 3 اگست 2015 22:57

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) ڈرائیوں نے دو ٹرینوں کو خوف ناک حادثوں سے بچا لیا،ریلوے انتظامیہ کی غفلت سے ایک ہی ٹریک پر دومسافسر ٹرینیں آمنے سامنے آگئیں دن کی روشنی اورڈرائیوروں کو توجہ کے باعث بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن گوجرہ سے آٹھ کلو میٹر کی دوری پر چک،285ج ب کے قر یب ریلوے انتظامیہ کی غفلت سے ایک ہی ریلوے ٹریک پر روالپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس اور کراچی سے لاہور جانے والی نائٹ کوچ آمنے سامنے آگئی دونوں ٹرینوں کے ڈرائیوروں نے دن کی روشنی ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کو دور سے ہی دیکھ کر بروقت ٹرینیں کنٹرول کرتے ہوئے ٹرینیں روک لیں۔

جس سے دونوں مسافر ٹرینیں بڑی تباہی سے بچ گئیں۔ٹرینو ں کے مسافروں نے ریلوے کے اعلیٰ حکام سے ذمہ داروں کے خلاف کا رروائی کا مطا لبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :