` ھنگو ،Peaceآرگنائزیشن کے زیر اہتمام 23ویں گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کی تقریبات کا افتتاح `

پیر 3 اگست 2015 22:52

ھنگو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)ضلع ھنگو میںPeaceآرگنائزیشن کے زیر اہتمام 23ویں گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کی تقریبات کا افتتاح کر دیا گیا،نوزائیدہ بچوں کے ساتھ حقیقی محبت اظہار انہیں دو سال تک ماؤں کا دودھ پلانے کا متقاضی ہے،مائیں بچوں کی نشو و نما کے لیے انہیں دو سال تک دودھ پلائیں،علماء اکرام اور منتخب نمائیندے عوامی شعور بیدار کرنے میں کردار ادا کریں،اسسٹنٹ کمشنر ھنگو عبالغفور خان کا افتتاحی تقریب سے خطاب۔

تفصیلات کے مطابقpeaceآرگنائزیشن نے نونیسف اور محکمہ صحت کے تعاون سے ھنگو میں گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ھنگو میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں علماء اکرام،منتخب عوامی نمائیندگان،مشران علاقہ،سماجی شخصیات ،صحافیوں،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ضیاء الرحمان،ایم ایس ڈاکٹر اکبر جان،ڈسٹرکٹ کونسلروں شاد محمد شینواری،فرید چند،ناظم ویج کونسل گل باغ فاروق احمد بنگش،ڈاکٹرز،ایل ایچ ویز،نرسز،فی میل ٹیچرز سمیت سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ھنگو عبدالغفور خان نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں انہیں صحت مند بنانے میں ماؤں کا کلیدی کردار ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے مذہب اسلام میں ماؤں کا عظیم ترین مرتبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں کے دودھ میں وہ تمام غزائی لوازمات موجود ہوتے ہیں جو طبوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں کلیدی حثیت رکھتے ہیں جبکہ آج مائیں بچوں کو دودھ پلانے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتی ہیں اس طرح بچوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔

ای ڈی ہیلتھ ڈاکٹر ضیاء الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشاہدے کی بات ہے کہ جو بچے ماں کے دودھ سے محروم ہوتے ہیں وہ طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں مائیں اپنے بچوں کو دو سال دودھ پلائیں یہ ھدایت ہماراد ین دیتا ہے اس سلسلے میں عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔peace کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر نعمت علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ اضلاع اور دو قبائیلی ایجنسیوں میں یکم اگست تا سات اگست یونسیف،سرڈ کے تعاون سے محکمہ ہیلتھ کی نگرانی میں ماں کے دودھ کی آفادیت اجاگر کرنے کے لیے تقریبات اور پروگرامون کا انعقاد جاری ہے انہوں نے کہا کہ نو زائیدہ بچے کی پیدائش کے فوری بعد بچے کو ماں کا دودھ شروع کر دینا چاہیے،بچے کو چھے ماں تک صرف دودھ ہی پلایا جائے،جس کے بعد نرم غزاکا استعمال شروع کر دیا چاہیے،نیز مائیں دو سال مکمل بچے کو دودھ پلائیں ،ڈاکٹر نعمت علی نے کہا کہ کام کرنے والی مائیں بھی دوران ڈیوٹی اپنے بچوں کو دودھ پلا سکتی ہیں اس ضمن میں ہسپتالوں،سکولوں اور کام کرنے والے مقامات پر مخصوص جگہ ہونی چاہیے۔

تقریب سے رکن ڈسٹرکٹ کونسل فرید چند،ّنجئینر ریحان علی،اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔جس کے بعد آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا`