` حیسکو کا 56ارب سے زائد کے واجبات کی وصولی کیلئے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن

نادہندہ صارفین کے 2070بجلی کنکشن اور 1950غیر قانونی کنکشن، 30گاؤں کی بجلی منقطع، 85ٹیوب ویل کنکشن ہٹائے گئے`

پیر 3 اگست 2015 22:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) حیدرآبا دالیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)کی جانب سے حیسکو ریجن میں 56ارب سے زائد کے واجبات کی وصولی کیلئے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف 54 خصوصی ریکوری ٹیموں کی کاروائیاں تیز کردی گئی ہیں اس سلسلے میں آج حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، دوڈ، قاضی احمد،سکرنڈ، سانگھڑ، ماتلی ، ٹھٹھہ ، و دیگر علاقوں میں کاروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندہ صارفین کے 2070بجلی کے کنکشن اور 1950غیر قانونی کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں جبکہ 30گاؤں کی بجلی منقطع کی گئی اور 85ٹیوب ویل کنکشن ہٹائے گئے۔

جبکہ بجلی چوروں کے خلا ف متعلقہ تھانوں میں FIRدرج کرانے کیلئے لیٹر جمع کرادیئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ آج تک کی ان کاروائیوں کے دوران 31کروڑ سے زائد کی ریکوری بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ حالی روڈ سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی چورں نے حیسکو کے لائن مین نوید پرلوہے کی راڈ سے حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ جس کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سلیم جاٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نادہندگان سے واجبات کی100فیصد وصولی مہم اور بجلی چوروں کا مکمل خاتمہ کرنے میں حیسکو کی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں ۔

حیسکو چیف ایگزیکٹو آفسیر محمد سلیم جاٹ نے تمام افسران کو واضح احکامات دیئے ہیں کہ نادہندہ صارفین سے واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کے کنکشن فوری منقطع کردیئے جائیں ۔ غفلت برتنے والے انچارج افسران و دیگر ملازمین کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیتے ہوئے نوکری سے فارغ کردیا جائے گا ۔ اپنے ذمہ حیسکو کے واجبات جلد از جلد ادا کریں `

متعلقہ عنوان :