`الطاف حسین کی پاکستان اور پاک افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کھلی بغاوت اور20لاکھ مہاجروں کے لہو سے غداری ہے، ابوالخیر محمدزبیر

ہمارے بزرگوں نے قربانیاں اس لئے نہیں دی تھیں کہ بانیان پاکستان کا نام استعمال کر کے ملک دشمن فوج کوحملہ کی دعوت دی جائے گی پاکستان اللہ کا انعام ہے اس کے تحفظ اور بقاء کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے`

پیر 3 اگست 2015 22:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی پاکستان اور پاک افواج کے خلاف ہرزہ سرائی ، بھارت اور نیٹو کی افواج کو دعوت دینا ملک کے ساتھ کھلی بغاوت اور20لاکھ مہاجروں کے لہو سے غداری ہے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں اس لئے نہیں دی تھیں کہ بانیان پاکستان کا نام استعمال کر کے ملک دشمن فوج کوحملہ کی دعوت دی جائے گی پاکستان اللہ کا انعام ہے اس کے تحفظ اور بقاء کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے جب سے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا آغاز کیا ہے ملک دشمن طاغوتی قوتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور وہ پاک فوج اور قومی اداروں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں جس پرحکومت اور ریاستی اداروں کو قانون کے مطابق کاروائی کرنی چاہئے ریاستی اداروں کی ڈھیل کے باعث آج پانی سرسے اونچا ہو گیا ہے اس قسم کے باغیانہ بیانات الطاف حسین پہلے بھی دے چکے ہیں لیکن افسوس ہمارے وزیر داخلہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس کاروائی کرنے کے بجائے ہر بار یہ کہکرمعاملہ ٹال دیتے ہیں کہ اب تو حدپار ہو چکی ہے اور ان کے خلاف برطانیہ سے رابطہ کرینگے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وزیر داخلہ اور ہمارے موجودہ حکمرانوں کو نہ پاکستان کی سالمیت عزیز ہے اور نہ ہی ان کوپاک فوج کی عزت کا کوئی خیال ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کیلئے قربانیان دینے والے مہاجروں اور ان کی نوجوان نسلوں کو اب بخوبی اندازہ ہو جانا چاہئے کہ ہماری پارٹی کے قائد علامہ شاہ احمد نورانی صحیح فرمایا کرتے تھے کہ الطاف حسین پاکستان کے اور پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے مہاجروں کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں،کیونکہ کیسے بھی حالات کیوں نہ ہوں کوئی محب وطن کبھی بھی ملک پر بھارت اورنیٹوکی افواج کو حملہ کی دعوت نہیں دے سکتا بالخصوص پاکستان کیلئے لاکھوں جانوں اور عصمتوں کی قربانیاں دینے والے مہاجراورانکی نسلیں بھارت جیسے دشمن سے مدد مانگنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان وہ واحد جماعت ہے جو ہمیشہ اصولوں پر قائم رہی اور اسکی یہی اصول پسندی تھی کہ آج تک اس نے کبھی90پر حاضری نہیں دی جبکہ آج متحدہ قومی موومنٹ کی برائی کرنے والی بہت سی جماعتیں اس کی حقیقت کو جاننے کے باوجوداپنے مفادات کے حصول کیلئے90پرحاضری بھی دیتی رہی ہیں اور وقتا فوقتااس کی تعریفیں بھی کرتی رہی ہیں الحمدللہ جے یو پی (نورانی)اس کڑے امتحان میں سرخرو ہو کر نکلی ہے کہ اس نے آج تک ان ملک دشمن عناصر کی نہ کبھی حمایت کی اور نہ کبھی ان کی تعریف کی جو لوگ الطاف حسین کے جھوٹے نعروں کے فریب میں آکر ایم کیو ایم میں چلے گئے تھے لیکن کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہے انہیں چاہئے کہ وہ واپس اپنے مرکز کی طرف لوٹ آئیں اور جے یو پی میں شامل ہو کرملک توڑنے کی باتیں کرنے والوں کے خلاف جنگ کریں اور ملک کو مضبوط کریں`

متعلقہ عنوان :