`موسمیاتی تبدیلی پاکستان کا بڑا اوراہم مسئلہ ، پاکستان میں بار بار سیلاب کی وجہ ہے ، آصف حیدر شاہ

موسمیاتی تبدیلی سے شعبہ زراعت کوبھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت،نجی ادارے اور سول سوسائٹی ملکر کام کریں،سیمینار سے خطاب `

پیر 3 اگست 2015 22:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کاایک بڑا اوراہم مسئلہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بار بار سیلاب آرہے ہیں، وہ سرچ پاکستان ،سوشل پالیسی اورڈیولپمنٹ سینٹر(ایس پی ڈی سی) کے زیر اہتمام حیدرآباد کے انڈس ہوٹل میں میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے، ڈویژنل کمشنر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے شعبہ زراعت کوبھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت،نجی ادارے اور سول سوسائٹی ملکر کام کریں،ایس پی ڈی سی کے رہنما ندیم احمد نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان میں ایک گھمبیر مسئلہ بن چکا ہے،گذشتہ تیس سالوں میں موسمیاتی تبدیلی نے سندھ کے شہروں اور دیہی علاقوں کے عوام کوسخت متاثر کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سندھ کے چار اضلاع دادو،بدین،ٹھٹھہ اورتھرپارکرمیں تحقیقات کی جس میں واضح ہوا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سندھ میں سماجی اورصنفی مسائل عروج پرپہنچ چکے ہیں، ماہرماحولیات ناصرپنہور نے کہا کہ سندھ میں ڈیلٹا کوپانی نہ ملنے کی وجہ سے سندھ کی پیداواری زمین سمندر غرق کررہا ہے،اس ضمن میں یونیورسٹیز کواپنا کردار ادا کرنا پڑے گا،سندھ ہاری پورھیت کونسل کے رہنما پنہل ساریو نے کہا کہ سندھ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حل کیلئے حکومت کوبہترپالیسیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے، سندھ قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے لیکن اس کے وسائل حکومتوں کے غیرسنجیدگی کی وجہ سے تباہ ہورہے ہیں، سرچ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وحید جمالی نے کہا کہ ہمارے پاس ماحولیات سے ملحقہ پالیسیوں کے بارے میں عوام کوکچھ معلوم نہیں ہے جس کی وجہ سے سندھ میں ماحولیات دشمن منصوبے تیزی سے بڑھ رہے ہیں،اس کیلئے ضروری ہے کہ عام عوام کوماحولیات سے متعلق آگاہی دی جائے،سیمینار میں ایگریکلچر ریسرچ کے ڈاکٹراسلام دین مجیدانو، محکمہ زراعت کے وسیم قریشی، لال چند، انڈس ریسورس سینٹر کی فرزانہ برڑو،سیڈا کے پرویز بانھبن،حیدرآبادپریس کلب کے صدر جے پرکاش ودیگر نے بھی شرکت کی`