`یم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر کو سیاق سباق سے ہٹ کر منفی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے،طاہر کھوکھر

وزیر اعظم آزاد کشمیر الطاف حسین کیخلاف قراردار لانے سے قبل آصف زرداری اور خواجہ آصف اور ن لیگ کی قیادت کے خلاف قراداد لائیں، انہوں نے فوج اور آرمی چیف کے خلاف تھرڈ امپائر کے نام پر جو زبان استعمال کی وہ پوری قوم نے سنی ہے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دینے کی بجائے ایک گھنٹے میں فیصلہ کر لیں جو کرنا ہے ہم ایک گھنٹے میں یہ اعلان کر تے ہیں ،پریس کانفرنس سے خطاب `

پیر 3 اگست 2015 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر کو سیاق سباق سے ہٹ کر منفی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے الطاف حسین کا غصہ تو سب دیکھا رہے ہیں لیکن ہماری مظلومیت کسی کو نظر نہیں آتی ،کراچی میں حالیہ آپریشن کے دوران ہمارئے 50سے زائد کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ ہیں کراچی میں ایم کیو ایم پر ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے ظلم جب حد سے بھڑ جات ہے تو چیخ و پکار مظلوم کا حق ہوتا ہے ہمارے پاس اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا اور کو ئی راستہ نہیں بچا کیونکو اس ملک کی عدالتیں حکومت او دیگر ادارے ہمیں انصاف فراہم کرنے میں نا کام ہو چکے ہیں ، وزیر اعظم آزاد کشمیر الطاف حسین کیخلاف قراردار لانے سے قبل آصف علی زردار ی اور خواجہ آصف اور ن لیگ کی قیادت کے خلاف قراداد لائیں انہوں نے فوج اور آرمی چیف کے ن خلاف تھرڈ امپائر کے نام پر جو زبان استعمال کی وہ پوری قوم نے سنی ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آب نیشنل پریس کلب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے لا تعلقی سے متعلق الٹی میٹم پر رد عمل کا ظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کیا ہے انہوں کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے الطاف حسین سے لاتعلقی کا ظہار کرنے کے لیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے ہم انکو کہتے ہیں وہ ایک گھنٹے میں فیصلہ کر لیں جو کرنا ہے ہم ایک گھنٹے میں یہ اعلان کر تے ہیں ، الطاف حسین ہمارے قائد ہیں ا اور رہیں گئے ان پر ہزاروں بار وزارت قراب کرنے کو تیا ر ہیں ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اسمبلی میں آئے ہیں ہمیں وزیر اعظم کی وجہ سے عوام نے ووٹ نہیں دیے الطاف حسین پر اعتماد کی وجہ سے دیے ہم بغیر وزارت کے عوام کے حقوق کی عواز بلند کرتے رہیں گئے ، انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر قانوں ساز اسمبلی کی وزارت ہمیں الطاف حسین سے دور نہیں کر سکتی الطاف حسن مظلوم عوام کے لیڈر ہیں ہم مظلوم عوام کی خدمت کے لیے انکے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گئے انہوں نے کہ ایم کیو ایم کو ایک سازش کے تحت دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کچھ لوگ ایم کیوایم کو قومی سطح کے دہراے سے نکال کر صرف کراچی تک محدود کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے والی جماعت کو دیوار سے لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گئے ،انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر الطاف حسین کے خلاف قرارداد لانے سے پہلے اپنی پارٹی کے چیئر میں آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف قرار داد لائیں انہوں نے فوج کے خلاف اور آرمی چیف کے خلاف دھرنوں کی آڑ میں کیا زبان استعمال کی تھی ساری قوم جانتی اور آصف علی زرداری نے جو کہا وہ بھی سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا ہے کے پی ٹی ائی کے دھرنوں کے دوران ن لیگ تھرڈ امپائر کے نا پر جو زبان استعمال کر رہی تھی کیا اس زبان سے اداروں کی بدنامی نہیں ہوئی وزیر اعظم آزاد کشمیر نے انکے خلاف قرار دار کیوں نہیں لائی ، انہوں نے کہا ہے کے ہم سمجھتے ہیں کہ اب حکومت اور اسٹبلشمنت کے بعد وزیر آعظم آزاد کشمیر بھی مخصو لوگوں کے اشارے پر اپنی کر پشن چھپانے کے لیے ایم کیو ایم کو دیوار کے ساتھ لاگانے کی سازش کا حصہ بن گئے ہیں ، اور آزاد حکومت بھی ایم کیو ایم کو قومی دہراے سے نکالنے کی سازش میں شامل ہوگئی ہے`