سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائنز پر گزشتہ ماہ 1215کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی

پیر 3 اگست 2015 22:40

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائنز 1915 اور051.9272616 پر گزشتہ ماہ کے دوران شہریوں کی طرف سے پبلک سروس گاڑیوں کی روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی، اوور چارچنگ، بدتمیزی،مسافروں سے زائد کرایہ وصولی، روڈ ایکسیڈنٹ ، ون ویلنگ، مدد اور رہنمائی سے متعلق 95 جبکہ 11سو20 سے زائد فون کالز ڈرائیونگ لائسنس ، لرننگ کی معلومات سے متعلق، ڈرائیونگ سکول کے بارے میں معلومات، روڈ ٹریفک معلومات، میٹرو بس سروس کے بارے میں ، ٹریفک رش سے متعلق، راستے بندیا کھلے ہونے کے حوالے سے اور مدد اور رہنمائی اور دیگر سروسز سے متعلق کالز کی گئیں جس پر فوری طور پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے قانونی کاروائی عمل میں لائی اور شہریوں کی موقع پر مدد اور رہنمائی فراہم کی اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ گزشتہ ماہ جولائی کے دوران پبلک سروس گاڑیوں کی روٹ کی خلاف ورزی پر13 ،اوور چارچنگ سے متعلق 29 ، روڈ ایکسیڈنٹ سے متعلق 12 ،ون ویلنگ 02 ،روڈ پرابلم سے متعلق29اور دیگر معلومات برائے رہنمائی اور مدد سے متعلق تقریباََ گیارہ سو سے زائد فون کالز روڈ یوزرز کی طرف سے کی گئیں جس پر فوری عمل درآمد کرواتے ہوئے ٹریفک پولیس راولپنڈی نے خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جبکہ مدد اور رہنمائی کے حوالے سے شہریوں کو موقع پر تمام سروسز فراہم کی گئیں انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ شہریوں کی طرف سے ڈرائیونگ لائسنس اور لرننگ بنوانے کی معلومات سے متعلق، ڈرائیونگ سکول کے بارے میں معلومات، روڈ معلومات، چالان کے بارے میں معلومات، میٹرو بس سروس ، ٹریفک رش سے متعلق، راستے بندیا کھلے ہونے کے حوالے سے اور مدد اور رہنمائی اور دیگر سروسز سے متعلق ہیلپ لائنز پر فون کالز کی گئیں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی شعیب خرم جانبازنے کہا کہ شہری آن گراؤنڈ کسی بھی ایمرجنسی ، ،مدد اور رہنمائی سے متعلق چوبیس گھنٹے ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائنز پر فون کالز کر کے ٹریفک پولیس کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کا اولین فرض عوام الناس کو ٹریفک کی بہتر ین سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ آن گراؤنڈن روڈ یوزرز کی مدد اور رہنمائی بھی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :