اسلام آ با د پو لیس نے موجو د ہ دہشت گر دی کے چیلنجز کا جو اں مر دی سے مقا بلہ کر تے ہو ئے نہ صر ف ملک کے وفا قی دارالحکومت کو پر امن ر کھابلکہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کو تحفظ فراہم کیا، جو انو ں نے بہتر ین پیشہ وارانہ مہا ر ت کا ثبو ت پیش کر تے ہو ئے ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جا نو ں تک کے نذرانے پیش کئے جس پر ہمیں ان شہد ا پر فخر ہے

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طا ہر عالم خان کا پولیس لا ئن ہیڈ کو ارٹر میں پا سنگ آ و ٹ پر یڈ کی تقریب سے خطا ب

پیر 3 اگست 2015 22:40

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طا ہر عالم خان نے کہا ہے کہ اسلام آ با د پو لیس نے موجو د ہ دہشت گر دی کے چیلنجز کا جو اں مر دی سے مقا بلہ کر تے ہو ئے نہ صر ف ملک کے وفا قی دارالحکومت کو پر امن ر کھابلکہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کو تحفظ فراہم کیا جبکہ اسلام آ با د پولیس کے افسران و جو انو ں نے بہتر ین پیشہ وارانہ مہا ر ت کا ثبو ت پیش کر تے ہو ئے ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جا نو ں تک کے نذرانے پیش کئے جس پر ہمیں ان شہد ا پر فخر ہے۔

اسلام آباد پولیس نے اس شہر کو پر امن بنانے کے لئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ پیر کو پولیس لا ئن ہیڈ کو ارٹر میں پا سنگ آ و ٹ پر یڈ کے مو قع پر خطا ب کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کو ارٹر ز خا لد خٹک ، ڈی آئی جی سیکور ٹی سلطا ن اعظم تیمو ری ، ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی ،ایس پی ٹر یفک خا لد رشید، ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد بن اشرف ، ڈی ایس پی ٹی ایس و دیگر پولیس افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس لا ئن ہیڈ کو ارٹر ز میں پا سنگ آ و ٹ پر یڈ ہو ئی ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پا سنگ آ ؤٹ ہو نے والے جو انو ں کے متعلق آئی جی اسلام آ باد کو بر یفنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹریننگ ان جوانوں او ر ان کے انسٹرکٹر زکی ان تھک محنت اور کوشش کا ثمر ہے انشاء اﷲ اسلام آباد پولیس کے جوان اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی صلاحیتوں ،استعداد اور دوران کورسز میں سیکھی گئی مہارتوں سے بھرپور استفادہ کریں گے ۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طا ہر عالم خان نے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ آ ج کی پا سنگ آ ؤٹ پر یڈ کی خا ص با ت یہ ہے کہ پا س آ ؤ ٹ ہو نے والے یہ جو ان پا کستا ن آرمی میں خدمات سرانجا م دینے کے بعد اسلام آ باد پولیس میں شامل ہو ئے ہیں۔ اس بنیا دی تر بیتی کورس کی تکمیل کے بعد اب یہ جو ان با قا عدہ پولیس افسر بن چکے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اسلام آ باد میں امن و امان کی صورتحا ل کو بہتر بنا نے میں اپنا کر دار ادا کر تے ہو ئے اسلام آ باد کے شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ۔

انہو ں نے کہا کہ یہ جو ان بھی اسلام آ باد پویس کی فرض شنا سی عملی روایا ت کو بد ستور قائم رکھتے ہو ئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریا ں احسن طریقے سے ادا کر کے محکمہ پولیس کے کے لیے نیک نا می کا با عث بنیں گے ۔ انہو ں نے پا س آ ؤ ٹ ہو نے والے جو انوں کو مبا رک با د پیش کرتے ہو ئے کہا کہ انہو ں نے ٹر یننگ کے سا تھ ساتھ اسلام آ باد میں امن عامہ کے قیا م اور خاص طو ر پر رمضا ن المبا رک مسا جد اور اما م با ر گا ہو ں کو دہشت گر دی سے محفو ظ رکھنے کے لیے اپنے فرائض منصبی نہا یت محنت اور جا ن فشانی سے سرانجا م دئیے جس کی وجہ سے رمضان المبا رک میں کسی قسم کا نا خوشگو ار واقع پیش نہ آ یا ۔

مجھے قوی امید ہے کہ یہ جو ان آ ئند ہ بھی اس جو ش و جذبہ کا مظا ہر ہ کر تے رہیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ پا س آ ؤ ٹ ہو نے والے ان جو ان اپنے فرائض منصبی کی انجا م دہی کے دوران ولو گو ں کے ساتھ خو ش اخلا قی سے پیش آ ئیں گے اور کسی بھی صورت میں لو گو ں سے بد اخلا قی کا مظا ہر ہ نہیں کر یں گے ۔ ان جو انو ں کے اس طر ز عمل سے عوام کے دلو ں میں اسلام آ باد پولیس کی عزت و وقار میں اضا فہ ہو گا ۔ آ خر میں ایس ایس پی ہیڈ کو ارٹر ز ساجد کیا نی ، ایس پی ہیڈ کو ارٹر ز محمد بن اشرف اور پر نسپل پی ٹی ایس بختیا ر احمد اور سٹا ف کو اِن جو انو ں کی بہتر ین تر بیت کر نے پر مبا رکبا د پیش کر تا ہو ں ۔